آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے منظور

بدھ 25 مارچ 2015 14:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل بائی موجل - جی آئی ایس 13 کے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس کے تحت مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی گئی جبکہ اس کی پیش کردہ رقم 21 ارب 90 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔