ورلڈکپ فائنل تک پہنچنا یادگار ہے،میک کولم

بدھ 25 مارچ 2015 14:43

ورلڈکپ فائنل تک پہنچنا یادگار ہے،میک کولم

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک رسائی کو ٹیم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم اور ہمارے لئے دیرینہ خواب تھا۔ تعبیر ملنے پر بے حد خوشی ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئی ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

کیوی قائد نے کہا کہ بحیثیت کھلاڑی یہ ہم سب کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے 298 رنز کا ہدف اتنا آسان نہیں تھا لیکن بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے اسے ممکن بنا دیا جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ خصوصی طور پر گرانٹ ایلیٹ نے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے۔