لاہور: سانحہ یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں جلائے جانے والے دو افراد کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بدھ 25 مارچ 2015 14:12

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جاانے والے دو افراد کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں دو افراد زندہ جل گئے تھے.

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس نے 60 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار افراد میں سہیل جانسن اور یوسف جانسن شامل ہیں جن کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا. جہاں ان سے ان کے ساتھیوں اور ان کی رہائش گاہوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :