چینی بینک اور کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی‘ راجہ عدیل
بدھ 25 مارچ 2015 13:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے چین کے دورہ کے دوران چینی بینک اور کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بنک اور چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک کے اندر تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چینی بنک کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کے علاوہ پنجاب کیلئے دیگر عالمی ذرائع اور بین الاقوامی پرائیویٹ سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔توانائی اور انفراسٹرکچر میں چینی سرمایہ کاری سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
راجہ عدیل نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔
نیز چین کی مہارت، وسائل اور ٹیکنالوجی سے پاکستان کی صنعت و تجارت میں نیا انقلاب برپا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر چینی سرمایہ کاری سے پاک چین تعلقات کو نیا رنگ، نئی جہت اور نئی وسعت مہیا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے پنجاب میں توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔جس سے انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کی مطابق بجلی دستیاب ہوسکے گی اور ملک کی صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.