فیصل آباد‘ لاوٴڈ اسپیکرپر پابندی کی کیخلاف ورزی اور احتجاج کے دوران دکانیں زبردستی بند کرانے پر تنظیمات اہلسنت کے 10 رہنماوٴں سمیت 45کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 25 مارچ 2015 13:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) فیصل آباد‘ لاوٴڈ اسپیکرپر پابندی کی کیخلاف ورزی اور احتجاج کے دوران دکانیں زبردستی بند کرانے پر تنظیمات اہلسنت کے 10 رہنماوٴں سمیت 45کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں صاحبزادہ حامد رضا،بخش الہیٰ،عابد قمر نورانی سمیت دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تھا نہ کوتوالی میں درج مقدمے میں چھ دفعات لگائی گئیں ہیں۔

اس سے قبل فیصل آبادمیں سنی اتحاد کونسل کیاحتجاج کے دوران دکانیں بند کرانے پرمظاہرین اور تاجروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔مظاہرین نے ٹائرجلا کر شہر کی اہم شاہراوں پردھرنے دیئے۔لاوٴڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر علما کی گرفتاری سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کوسڑکوں پرلے آئی۔

(جاری ہے)

شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال پر مظاہرین نے ڈنڈے اٹھالئے اور سڑکوں پر جلاوٴ گھیراوٴ کیا،احتجاج کے دوران مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر تاجر اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔

نقاب پوش ڈنڈہ بردار احتجاج کے دوران دکانیں بند کراتے رہے اور سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرتے رہے، تاجروں کا کہنا ہے توڑ پھوڑ کے ذریعے مارکیٹ بند کرانے کے بجائے ہمیں بلا کر اپیل کی جائے تو ہڑتال میں تعاون کریں گے ‘جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج پْر امن ہے علما کو رہا کیا جائے علما کی گرفتاری کیخلاف سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اہل سنت کی بیالیس تنظیمات بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :