اٹک آئل ریفائنری میں خرابی، ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا خدشہ

بدھ 25 مارچ 2015 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ملک میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اٹک ریفائنری میں خرابی کے باعث پیٹرول کی پیداوار مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قلت ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگی ہے، اٹک ریفائنری میں فنی خرابی ہوگئی ہیں، جس کے باعث پیٹرول کی ترسیل مکمل طور بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریفائنری میں خرابی کے باعث شمالی علاقہ جات اور شمالی پنجاب کے چھ اضلاع میں پیٹرول کی سپلائی بند ہوگئی ہے، اوگرا نے پنجاب کے اضلاع اور شمالی علاقہ جات میں قلت کا نوٹس لے لیا ۔دستاویز میں بتایا گیا کہ تین ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن پیداوار کی بندش ہوگئی ہے اور اٹک ریفائنری سے پانچ روز تک پیٹرول کی پیداوار نہیں ہوسکے گی۔اوگرا نے بارہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کی اضافی فراہمی کی ہدایت کی ہے، اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت پر متعلقہ مارکیٹنگ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :