وزیراعظم کا خیر پور ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ،زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 25 مارچ 2015 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے خیر پور کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے خیر پور کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خیر پور کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں 14افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :