ہنگو :سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری ،8 جنگجو ہلاک ہوگئے

بدھ 25 مارچ 2015 12:56

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سکیورٹی فورسز کی ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ چیک پوسٹ پر بم دھماکہ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لوئر کرم کے علاقے سبک میں شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :