ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات 25 اپریل کو ہونگے

بدھ 25 مارچ 2015 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 25 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ کے انتخابات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے ، 42 کنٹونمنٹ بورڈز کو 199 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے ، کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونگے ، پہلے مرحلے میں جنرل نشست پر ہر وارڈ سے ایک ایک امیدوار منتخب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز سفید رنگ کا ہوگا ، بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام کے بجائے انتخابی نشان ہوگا ، امیدوار 5 ہزار روپے فیس کی ادائیگی کے بعد کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں پر 2 لاکھ روپے سے زائد اخراجات پر پابندی عائد ہوگی ، ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ کے قریب ہے۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منتخب امیدوار ، خواتین ، ورکرز ، اقلیت ، یوتھ اور کسانوں کو منتخب کرینگے۔ امیدوار کی کم سے کم عمر 25 سال اور پاکستانی شہری ہونا لازمی قرار ، امیدوار کا متعلقہ وارڈ میں ووٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔