پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی

بدھ 25 مارچ 2015 12:53

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت نے 24 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب جو اب سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن چکے ہیں کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز مشرف کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم رجسٹرار نے بتایا کہ کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف ، سا بق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈ وگر اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان کی درخواستوں پر خصوصی عدالت کو کام سے روک چکی ہے یہ درخواستیں اسلام آباد ہائی کورتٹ میں تاحال پینڈنگ ہیں

متعلقہ عنوان :