الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل،،

سپریم کورٹ نے( ن) لیگ کے رکن اسمبلی حامد حمید کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی،فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 25 مارچ 2015 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے 278 کنال اراضی کے اثاثے کاغذات نامزدگی میں چھپانے والے( ن) لیگی حامد حمید کی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی اور ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔( ن) لیگی امیدوار سرگودھا سے منتخب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے بیرسٹر عبداللہ انتخابی عذر داری پر الیکشن ٹریبونل نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ رکن اسمبلی حامد حمید نے اپنے کوئی اثاثے نہیں چھپائے تھے جتنا بھی ریکارڈ تھا وہ تمام کا تمام الیکشن کمیشں کو دے دیا تھا اسی وجہ سے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم مخالف امیدوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنی اراضی چھپائی تھی حامد حمید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور ان کی اسمبلی رکنیت بحال کی جائے ۔

جس پر عدالت نے حامد حمید کی اسمبلی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :