پنڈی بھٹیاں: لاہور روڈ پر بس کو حادثہ ، 40 سے زائد خواتین زخمی

بدھ 25 مارچ 2015 12:47

پنڈی بھٹیا ں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) پنڈی بھٹیاں میں لاہورروڈ پر مقامی مل کی گاڑی کھائی میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں چالیس خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے والی متعدد خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب لاہور روڈ پرمقامی کی مل کی گاڑی خواتین کو لے کر مل جارہی تھی کہ لاہور روڈ پر تیز رفتاری کی باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چالیس سے زائد خواتین زخمی ہو گئیں جن میں سے کئی خواتین کی حالت نازک ہے۔۔ زخمیوں کو فوری طورپرتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا گیا جہاں پرزخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کوحافظ آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :