فائنل میں عمدہ کار کر دگی دکھانے کی پوری کوشش کرونگا ‘ نیوزی لینڈ کے بلے باز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 12:41

فائنل میں عمدہ کار کر دگی دکھانے کی پوری کوشش کرونگا ‘ نیوزی لینڈ کے ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میچ میں دباؤ کے باوجود اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانا باعث فخر لمحہ تھاہمیشہ یاد رہے گا ‘فائنل میں عمدہ کار کر دگی دکھانے کی پوری کوشش کرونگامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب جنوبی افریقہ سے نیوزی لینڈ آیا تھا تو یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت عزت دی اور میری ہمیشہ خواہش ہوتی تھی کہ میں اپنے ملک کیلئے کچھ کروں اور یقینا مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فائنل میں بھی میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔