انگلش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر 3اپریل کو کنگسٹن پہنچے گی

بدھ 25 مارچ 2015 12:10

انگلش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر 3اپریل کو کنگسٹن پہنچے گی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر 3اپریل کو کنگسٹن پہنچے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکھیلی جائیگی۔انگلش ٹیم دورے کا آغاز6اپریل کو سینٹ کٹس میں پریکٹس میچ سے کرے گی۔ انگلینڈ نے الیسٹر کک کی قیادت میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔جوناتھن ٹراوٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

33سالہ بیٹسمین ٹراوٹ نے آخری بار14-2013 ایشز سیریز کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

ایشز سیریز کے دوران ہی انہوں نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔آل راونڈر کرس ووکس اور معین علی بدستور انجری کے سبب اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ پاکستانی نژاد عدیل راشد،ایڈم لیتھ اورمارک ووڈ کو اس ٹور پراپنی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرینگے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں الیسٹر کک(کپتان)،ایڈم لیتھ،جوناتھن ٹراوٹ،گیری بیلنس،جو روٹ،ای ین بیل،بین اسٹوک، جو بٹلر،جانتھن بئیراسٹو،عدیل راشد،لیم پلنکٹ ،اسٹیورٹ براڈ،جیمزاینڈرسن،کرس جارڈن،مارک ووڈ اور جیمز ٹریڈویل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :