آئی سی سی ورلڈکپ، دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کل سڈنی میں کھیلا جائے گا

بدھ 25 مارچ 2015 12:01

آئی سی سی ورلڈکپ، دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کل ..

سڈنی/میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کادوسراسیمی فائنل میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے درمیان کل جمعرات کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2015ء کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 75ہزارڈالرملیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے ورلڈکپ 2015ء کی انعامی رقم میں20 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ فروری مارچ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے میگاایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرہوگی۔

(جاری ہے)

نئے فیصلے کے مطابق فاتح ٹیم اگرکوئی میچ ہارے بغیر چیمپئن بنی تو اسے چالیس لاکھ بیس ہزارڈالرز دیئے جائیں گے۔

ایک میچ ہارکر چیمپئن بننے پر فاتح ٹیم انتالیس لاکھ پچھہتر ہزار ڈالرز کی مالک بن جائیگی۔ رنرز اپ ٹیم سترہ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز حاصل کریگی۔سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم ساٹھ ہزارڈالرز کی حقدارہوگی۔ سپرایٹ راوٴنڈ میں ہارنے والی ٹیم کو تیس ہزارڈالرز دیئے جائیں گے۔ فائنل کے ٹائی یا غیر فیصلہ کن رہنے پر دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن قرار دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :