پشاور، غلط تفتیش کرنے ،بیگناہ شہری کو پھنسانے پر پانچ سب انسپکٹروں معطل ، محکمانہ کارروائی کا حکم

منگل 24 مارچ 2015 23:37

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے قتل کے ایک مقدمے میں غلط تفتیش کرنے اور ایک بے گناہ شہری کو پھنسانے پر پانچ سب انسپکٹروں کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواناصر خان دُرانی کو بونیر کے ایک شہری نے درخواست دی تھی جس میں ضلع بونیر کے سب انسپکٹر محمد زمان اس وقت کے ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن چینگلئی سب انسپکٹر نورالانور، انچارج ATA سرکل طوطالئی سب انسپکٹر ظاہر الرحمن،انچارج پولیس اسٹیشن ناگرائی سب انسپکٹر ملک زادہ خان اور انچارج پولیس اسٹیشن نواگئی سب انسپکٹر اجمل خان پر قتل کے ایک مقدمے میں جان بوجھ کر غلط خطوط پر تفتیش کرنے اور اسمیں بے گناہ شہری کو پھنسانے کے الزامات لگائے تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے شہری کے ان الزامات /شکایات کو انوسٹی گیشن یونٹ سنٹرل پولیس آفس کے ذریعے چیک کیا تو انوسٹی گیشن یونٹ نے شہری کے تمام الزامات / شکایت کو درست قرار دیا۔ آئی جی پی نے انوسٹی گیشن یونٹ سی پی اُو کی رپورٹ کی روشنی میں ضلع بونیر پانچوں سب انسپکٹروں محمد زمان ، نورالانور، ظاہر رحمن، ملک زادہ خان اور اجمل خان کو فوری طور پر معطل کردیا اور یجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کو اس کیس میں محکمانہ کاروائی کرنے اور اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ محکمانہ انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :