وزیراعلی پرویزخٹک نے رکن اسمبلی حیدرعلی کوپارلیمانی سیکرٹری برائے صوبائی انسپکشن ٹیم مقرر کر دیا

منگل 24 مارچ 2015 23:35

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد رشوت ستانی اور صوبائی انسپکشن ٹیم مقرر کر دیا ہے اس بارے میں باقاعدہ سرکاری اعلامیہ منگل کے روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا واضح رہے کہ صوبے میں کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمے کے اقدامات کو تقویت دینے اور اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کو آگاہ رکھنے کی غرض سے ڈاکٹر حیدر علی کا پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :