کوئٹہ،جعلی اور غیر قانونی گاڑیوں ،رکشوں اور ٹیکسیوں کے خلاف امداد چوک پر کارروائی

منگل 24 مارچ 2015 23:31

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان عبدالخالق مندوخیل کی نگرانی ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے عملے نے شہر میں چلانے والی جعلی اور غیر قانونی گاڑیوں ،رکشوں اور ٹیکسیوں کے خلاف امداد چوک پر کارروائی کی گئی ۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ امان اللہ پائیزئی، ڈی ایس پی ٹریفک سریاب عبدالرزاق شاہوانی ،موٹروہیکل ایگزمنر غوث بخش کرد، جان محمد محمد حسنی ،جنرل سیکرٹری رکشہ یونین ٹکر ی غلام محمد اور کے علاوہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موجود تھا۔

سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی طورپر چلانے والے رکشوں ،جعلی پرمٹ اور غیر قانونی کاغذات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25رکشوں کا چالان 8گاڑی ، رکشے بند اور 35کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے رکشوں اور ٹیکسیوں کے کاغذات درست کرائیں اس کے علاوہ اصلی کاغذات ہمراہ رکھیں جبکہ جن رکشوں کو کیمپوٹر نمبر پلٹ مل چکے ہیں وہ انہیں آوازاں کریں بصورت دیگر چیکنگ کے دوران متعلقہ رکشہ ڈرئیوار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر میں گاڑی کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ سے غیرقانونی اور بغیرپرمٹ والے رکشے اور گاڑی پکڑی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رکشہ یونین کے نمائندوں کی موجودگی میں غیر قانونی نمبر پلٹ اور رکشوں کے خلاف کارروائی مزید موثر ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ٹریفک پولیس ، موٹروئیکل ایگزمنر اورایکسائز کے تعاون سے رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریجنل آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی غیرقانونی اور بغیرپرمٹ چلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ اصل ٹرانسپورٹروں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔