گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ہفتہ میں 2دن گیس کو مسترد کرتے ہیں ،اپٹما

منگل 24 مارچ 2015 23:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سنےئر رکن چوہدری محمد اسلم بھنگو نے کہا ہے کہ ہم گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ہفتہ میں 2دن گیس کو مسترد کرتے ہیں ،حکومت انڈسٹری کا پہیہ چلنے نہیں دینا چاہتی ،انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بحران کا شکا ر ہے ،حکومت مزید بحران پیدا کرنا چاہتی ہے ،حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر اور سوتر منڈی زبردست بحران کا شکار ہوگئی ،جسکی وجہ سے ملوں میں کہیں 2اور کہیں ایک شفٹ چل رہی ہے ،بینکوں کی اقساط ،تنخواہوں کی ادائیگی اور ملز کا چلانا مشکل ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت جب تنخواہیں بڑھاتی ہے کوئی مشورہ نہیں کرتی ،جس کا بوجھ صنعتکار پر پڑتا ہے ،سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی کے افسران بحران میں بھی پورا کنٹریبیوشن مانگتے ہیں ،جو سرا سر زیادتی ہے

متعلقہ عنوان :