مسلم لیگ (ن) ملک کی سلامتی ،قیام امن ،مہنگائی کے خاتمے اور ترقی اور خوشحالی کے لیے گوشاں ہے،مشترکہ پریس کانفر نس

منگل 24 مارچ 2015 23:24

ڈیرہ غازی خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ملک میں امن اور خوشحالی صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہیں یہ بات مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مولانا محمد یسینٰ راہی ،مولانا اسماعیل ساجد ،حاجی عبد المتین بھٹہ،حاجی محمد لطیف سپل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام کی دعویدار جماعتوں نے بھی اسلامی نفاذ کے مطالبے سے دستبرداری اختیار کر رکھی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سلامتی ،قیام امن ،مہنگائی کے خاتمے اور ترقی اور خوشحالی کے لیے گوشاں ہے مگر اسے بھی اللہ کے نازل کردا نظام کا نفاذ کر کے عندالناس وعنداللہ سرخرو ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ (ن)سے اس لیے ہمدردی رکھتی ہے کہ اس کے لوگ دیگر جماعتوں کی نسبت زیادہ پرہیز گار محب وطن اور مخلص ہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے کراچی و دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ انشااللہ آنے والے دور میں پاکستان میں امن قائم ہو گا

متعلقہ عنوان :