انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کیلئے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے،
محکمہ داخلہ بلوچستان کا صولت مرزا کی ویڈیو سے متعلق تحقیقات کاحکم ، آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل
منگل 24 مارچ 2015 23:23
کوئٹہ/کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کے لئے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ وصول کرنے کی تصدیق کردی ، دوسری جانب بلوچستان کے مچھ جیل میں پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی 19 مارچ کو پھانسی سے قبل ویڈیو جاری ہونے سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی جیل خانہ جنات بشیر بنگلزئی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو کی ریکارڈنگ کس نے کب ، کہاں اور کس کی ایماء پر کی ہے ۔
منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کے جج جاوید عالم نے مچھ جیل حکام کی جانب سے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت موخر ہونے کے باوجود مجرم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخ مقرر کی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.