سینیٹر حافظ حمدالله کو وفاقی کابینہ میں وزارت دیکر بلوچستان کی نمائندگی ،عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے، امیر حافظ محمد صدیق بھنگر

منگل 24 مارچ 2015 23:15

صحبت پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) سینیٹر حافظ حمدالله کو وفاقی کابینہ میں وزارت دے کر بلوچستان کی نمائندگی اور عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے ان خیا لات کا اظہار جمیعت علماء اسلام ضلع صحبت پور کے امیر حافظ محمد صدیق بھنگر ، حافظ حبیب الله کھوسہ ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری غلام قادر کھوسہ ، برکت علی منگی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حافظ حمدالله ایک نوجوان اور متحر ک نوجوان لیڈر ہیں انہوں نے ہر فورم پر جمیعت کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے حق ادا کیا اس کے علاوہ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالغفور حیدر ی جو ڈپٹی چیرمین سینٹ ہوئے ہیں ان کی خالی کردہ وزارت بلوچستان کے حصے کی ہے چنانچہ اس کی جگہ پر سینیٹر حافظ حمدالله کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دے کر عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :