شہید جمہوریت ذوالفقارعلی بھٹو کی 36ویں برسی میں بھرپورشرکت کریں گے، پی پی پی یوسی9،

ہر سال کی طرح اس باربھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مزارپر بھرپورانداز میں حاضری دیکر پارٹی پرچم کے سائے تلے قائدین سے تجدیدعہدوفاکریں گے

منگل 24 مارچ 2015 23:03

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی یوسی9کا اہم اجلاس عبداللہ بلوچ کی زیرصدارت مدینہ لاسی ہال میں منعقدہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر شہیدجمہوریت ذوالفقارعلی بھٹوکی 36ویں برسی میں شرکت کے حوالے سے صلاح ومشورہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے برسی میں شرکت کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور اس عزم کا اظہار کیاکہ ہر سال کی طرح اس باربھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مزارپر بھرپورانداز میں حاضری دے کر پارٹی پرچم کے سائے تلے اپنے قائدین سے تجدیدعہدوفاکریں گے۔

صدر یوسی 9عبداللہ بلوچ ، جنرل سیکریٹری میرزمان موندرہ ودیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر حاجی قاسم ،جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، پی ایس 111کے صدر سرعدنان بلوچ اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ اداکیا جنہوں نے یوسی 9کے سینئرکارکنان عبدالرشید خان کو سٹی ایریاکانائب صدر، پیر بخش بلیدی کو جوائنٹ سیکریٹری اور فقیر محمدساٹی اورماسٹررمضان کو کابینہ کا حصہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :