یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت بھارتی وزیر کو پڑ گئی مہنگی۔

منگل 24 مارچ 2015 23:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں سابق بھارتی جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے شرکت کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے وزارت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وی کے سنگھ نے اپنا موَقف دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں ان کے اور حریت رہنماﺅں کی شرکت پر ناجائز شور مچایا گیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریت رہنماءیوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے 20 سال سے پاکستانی ہائی کمیشن آرہے ہیں۔ حریت رہنماوَں کی شرکت کو خوامخواہ مسئلہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے خود ہی اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :