کوہاٹ، ڈھوڈہ کے تفریحی مقام پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پولیس نے دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا کر علاقے کو کلیئرکر دیا

منگل 24 مارچ 2015 22:53

کوہاٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ڈھوڈہ کے تفریحی مقام پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پولیس بی ڈی ایس نے دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا کر علاقے کو کلیئرکر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بلی ٹنگ سے ملحقہ ڈھوڈہ چشمہ جات کے تفریحی مقام پر نامعلوم تخریبکاروں کی طرف سے خطرناک دستی بم نصب کر نے کی اطلاع پرمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو آمدورفت کیلئے بند کرکے بم ڈسپوذل سکواڈ کو طلب کر لیا گیاجہاں بی ڈی ایس ٹیم کی ٹیکنیشنز نے پانی کے چشمے کے قریب رکھا گیاچائنہ ساخت کا RGD5دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

مقامی ذرائع کے بقول ڈھوڈہ چشمہ جات ایک ایسا تفریحی مقام ہے جہاں ہر وقت لوگوں کا رش رہتا ہے اور مقامی افراد کے علاوہ دور دور سے لوگ یہاں پکنک منانے کیلئے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :