پشاور، ملک میں امن و خوشحالی فروغ تعلیم کے بغیر ترقی ناگزیر ہے،شگفتہ ملک

منگل 24 مارچ 2015 22:50

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری اور سابقہ خاتون ایم پی اے شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ ملک میں امن و خوشحالی فروغ تعلیم کے بغیر ترقی ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے حصول تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اچھی اور معیاری تعلیم کے حصول سے ہی دہشتگردی پر قابو پا کر امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اکبر پورہ ریاض پبلک سکول میں 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی اور انگریز سامراج کو اس سرزمین سے بھگانے میں جنگ آزادی کے ہیرو باچا خان بابا اور اُن کے ساتھیوں نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور جس دھرتی پر آج ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں اور اسلاف کی بیش بہا قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو نعرہ لگایا تھا وہ محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا تھا اب ان جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے والوں کا برا حشر ہوگا۔ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں جنرل الیکشن میں اے این پی کا مینڈیٹ چرانے والوں کا سہ فریقی اتحاد ضمانتیں تک ضبط کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :