Live Updates

متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کر دی ،

حکومت کا تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ آئین سے متصادم ہے ، فاروق کی میڈیا سے گفتگو ، جب کراچی دلی کی طرح اجڑ جائیگا تو وزیراعظم ملاقات کے لئے وقت دیں گے ،فاروق ستار کا شکوہ

منگل 24 مارچ 2015 22:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ آئین سے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت آرڈیننس یا بل لانا آئین سے متصادم ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والا معاہدہ آئین سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 189 کے تحت کمیشن کا قیام بھی آئین سے متصادم ہے اس لئے ایم کیو ایم جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت نہیں کرسکتی۔ایم کیو ایم رہنما سے صحافیوں نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پوچھا تو ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ جب کراچی دلی کی طرح اجڑ جائے گا تو وزیراعظم ملاقات کے لئے وقت دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات