پی ایس ایز کی مالیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،

توانائی کے شعبہ کے مختلف اصلاحاتی اقدامات کے تحت طے شدہ اہداف پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اجلا س سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 22:31

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پی ایس ایز کی مالیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ توانائی کے شعبہ کے مختلف اصلاحاتی اقدامات کے تحت طے شدہ اہداف پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ منگل کو یہاں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز ریفارم (پی ایس ایز) پراجیکٹ سے متعلق ایک جائزہ اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کے علاوہ فنانس ڈویژن، وزارت پانی و بجلی، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور نجکاری کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو پراجیکٹ اور اس سلسلے میں مختلف وزارتوں اور محکموں میں جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی اور سرمایہ کاری سے متعلق ڈیٹا بیس کی تیاری سے متعلق اقدام کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے پی ایس ایز کی مالیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبہ کے مختلف اصلاحاتی اقدامات کے تحت طے شدہ اہداف پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراجیکٹ پر مزید غور کیلئے جلد اگلا اجلاس بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :