جنوبی وزیرستان ایجنسی سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 1634 خاندان اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے،

جنوبی وزیرستان سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا یہ عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،انتظامیہ

منگل 24 مارچ 2015 22:11

جنوبی وزیرستان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے 1634خاندان اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا یہ عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔دریں اثناء ان خاندانوں کی بحالی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اپنے گھروں کو لوٹنے والے خاندانوں کو نقدمالی امداد ، چھ ماہ کا راشن اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :