ذکی الرحمن لکھوی تھانہ گولڑہ میں درج اغواء کیس میں دوبارہ طلب

منگل 24 مارچ 2015 21:48

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو تھانہ گولڑہ میں درج اغواء کیس میں عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے دن جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں افغانستان کے شہری انور خان اغواء کیس کی سماعت ہوئی ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسکیوٹر ندیم احمد تابش دونوں عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ عدالت میں طلب کرنے کے باوجود جیل حکام ذکی الرحمن لکھوی کو عدالت میں پیش نہ کرسکے فاضل جج نے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کودوبارہ عدالت طلب کرلیا جبکہ مدعی کے وکیل کو بحث کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکتیس مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :