ذخیرہ اندوزوں ‘ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ قلندر لودھی
منگل 24 مارچ 2015 21:48
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) خیبر پختونخواکے وزیربرائے خوراک قلندر لودھی نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور د و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی اور اس کی کوالٹی پرمحکمہ کے افسران و اہلکار کسی بھی مصلحت کو آڑے نہ آنے دیں اور ذخیرہ اندوزوں ‘ ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر پشاور میں محکمہ خوراک کے ورکنگ گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں سیکرٹری خوراک سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور صوبے میں گندم کے ذخائر کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ آئندہ سال کے لئے پنجاب سے گندم کی خریداری کے لئے حکمت عملی بھی وضع کی گئی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ خوراک کے افسران اور اہلکار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور جو عناصر ذخیرہ اندوزی‘ ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
صوبائی وزیر نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں تاکہ محکمہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو اور انہیں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.