چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجدعلی خان نے سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

منگل 24 مارچ 2015 21:48

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجدعلی خان نے منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے شجر کاری کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح آئندہ نسلوں کے لئے آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سد باب زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اسلئے شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے کے انفرادی اور اجتماعی طور پر بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ جنگلات کی کٹائی کے موثر روک تھا م کے لئے بھی اقدامات کرنے کی بھی ضر ورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔سیکرٹری ایڈمنسٹریشن حسن محمود یوسفزئی نے بھی اس موقع پر سول سیکرٹریٹ پشاور کی لان میں پودا لگا یا۔

متعلقہ عنوان :