قومی وطن پارٹی PK-6 کی تنظیم سازی مکمل شوکت علی چےئرمین اور ملک مظہر خان جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 24 مارچ 2015 21:45

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) قومی وطن پارٹی PK-6 کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی۔شوکت علی چےئرمین اور ملک مظہر خان جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔قومی وطن پارٹی PK-6کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی چےئرمین ابرار خلیل منعقد ہوا جس میں ضلعی اور تمام حلقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-6کیلئے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شوکت علی کو متفقہ طور پر حلقہ کیلئے چیئرمین،ملک مظہر خان کو جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر حیدر علی کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیاباقی ماندہ عہدیداروں میں نصراللہ وائس چیئرمین اول،جاوید آفریدی وائس چیئرمین دوئم اورزاہد خان وائس چیئرمین سوئم ،کوثر بی بی وائس چیئرمین (خواتین)،ساجد خان جائنٹ سیکرٹری،کفایت اللہ فنانس سیکرٹری،خالد خان آفریدی پریس سیکرٹری،صلاح الدین ڈپٹی پریس سیکرٹری،شاہ باچہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورقمرزمان یوتھ سیکرٹری چن لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :