ایکسپو نمائش میلان 2015 میں تقریباً 20 ملین سے زیادہ مہمانوں کی آمد متوقع
منگل 24 مارچ 2015 21:15
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ایکسپو نمائش میلان 2015 میں تقریباً 20 ملین سے زیادہ مہمانوں کی آمد متوقع ہے جسکے لئے عمان ایئر کو آفیشل طور پر منتخب ریسیلر چُن لیا گیا۔ایکسپو میلان 2015یکم مئی سے 31 اکتوبر 2015 تک اٹلی کے شہر میلان میں جاری رہیگی جس کا موضوع سیارے کو توانا کرنا اور زندگی کیلئے توانائی حاصل کرنا ہے۔ یہ منفرد اور غیر معمولی نمائش 6ماہ کیلئے جاری رہیگی جس کو غذائیت اور پائیدار ترقی کے چیلنجز کے لئے وقف کیا گیا ہے۔
یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم مہیا کریگا جس کے ذریعے وہ اپنے خیالات اور مشترکہ مقاصد ایک دوسرے سے شیئر کریں جو کہ مستقبل کیلیے مفید ثابت ہوگا۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جس میں جدت اور بہترین آئیڈیازکے ساتھ ساتھ غذائیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا ہونگے۔(جاری ہے)
بطور ایک پسندیدہ آفیشل ریسیلرز، عمان ایئر اپنے ٹکٹس مختلف ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، سرکاری دفاتر، کمپنیوں، اسکولوں، کالیجوں اور انفرادی طور پر سفر کرنے والوں کو ایک پرُکشش پیکج کے ساتھ فروخت کریگی جسمیں رہائش اور ایونٹ کے ٹکٹ بھی شامل ہونگے۔
عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال گریگوروچ کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ عمان ایئر کو ایکسپو میلان 2015 کیلئے منتخب کیا گیاجسکے ذریعے ہم اٹلی کی مارکیٹ سے وابستگی جاری رکھیں گے جو کہ 2009 سے مسقط سے میلان کے آغاز سے جاری ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.