ٹی بی کے عالمی دن کے موقع ٹی بی کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب مکلی پریس کلب میں ایک پروگرام کا انعقاد

منگل 24 مارچ 2015 21:15

ٹھٹھہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ٹی بی کے عالمی دن کے موقع ٹی بی کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب مکلی پریس کلب میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر سری چند ،ڈاکٹر وسدایو ،پریس کلب مکلی کے صدر تازہ گل درانی ،عمرخشک ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر خدا بخش بھرانی و دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے ٹی بی کنٹرول پروگرام سند کے ایم اینڈ ای آفیسر ڈاکٹر سری چند نے بتایا کہ پاکستان میں ہرسال ٹی بی کے چار لاکھ بیس ہزار نئے کیس رپورٹ ہوتے ہیں جس کی شرح میں تیز سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال خطرناک ہوتی جاری ہے اور سول سوسائٹی صحافی برادی سمیت این اوز اس موذی بیماری سے عوام کو بچانے اور اس متعلق شعور بیداری پیدا کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار داد کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید بتایا عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک لاکھ انسانی آبادی پونے چار سو افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے 23 اضلاع میں سرکاری طور پر ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کی تیز بخار ،مسلسل کھانسی اور بھوک نہ لگی کی علامت کی صورت میں اپنی قریبی ٹی بی مرکز سے رابطہ کرکے مفت ٹیسٹ کرائیں ٹی بی ظاہر ہونے پر چھ ماہ کے مختصر عرصے میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا شخص اس مرض سے چھٹکار پاسکتا ہے تقریب سے پریس کلب کے صدر تازہ گل درانی ،اور سوشل ویلفئیر آفیسر خدا بخش بھرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :