مسائل اور مشکلات سے نکلنے کے لئے پختون قوم کو سرخ جھنڈے تلے اکٹھا ہونا ہوگا، امیرحیدخان ہوتی

منگل 24 مارچ 2015 21:06

مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سابق وزیراعلیٰ اوراے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ نوازشریف اورعمران کے ترجیحات میں پختون قوم اور پختون خوا کی خدمت کا ایجنڈاسرے سے شامل نہیں کیونکہ مسلم لیگ(ن) کے نقشے میں پنجاب ہی پورا پاکستان ہے جبکہ عمران خان کو اسلام آباد کی کرسی کی فکر لگی ہے ،مسائل اور مشکلات سے نکلنے کے لئے پختون قوم کو سرخ جھنڈے تلے اکٹھا ہونا ہوگا،بلدیاتی انتخابات کا میدان لگنے والا ہے کارکن تیاری کریں جعلی تبدیلی والوں سے نجات کاوقت قریب آن پہنچاہے وہ اپنی رہائش گاہ ہوتی ہاوٴس مردان میں حلقہ پی کے 10پشاورکے سابق امیدوار اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر امان اللہ خان ،امجد خان بڈھ بیر،اعجاز خان بڈھ بیر اورتواب گل ٹیلہ بند کی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتما ع سے خطاب کررہے تھے اجتماع سے اے این پی پشاور کے صدر ملک نسیم خان ،سابق ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی رہنما ارباب طارق خان ،ثاقب اللہ خان اورمردان کے صدرحمایت اللہ مایا رایڈوکیٹ سمیت پارٹی کے رہنماوٴں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی اے این پی کے صوبائی صدر نے امان اللہ خان اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک بادیتے ہوئے کہاکہ حکمران جماعت سے کثیرتعداد میں رہنماوٴں اور کارکنوں کی باچاخان کے قافلے میں شمولیت اے این پی پر اعتماد کا مظہرہے اے این پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے پی کے 10اوراین اے 4کے علاوہ ٹاوٴن فور میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور بلدیاتی انتخابات میں میدان جیتنے کا راستہ ہموار ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ اے این پی پختون اقدار کی پاسداری اورروایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کارکنوں کی بھرپور عزت افزاء پر یقین رکھتی ہے اورپارٹیوں کارکنوں کو فیصلوں کا اختیار حاصل ہے انہوں نے پارٹی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نام نہاد سونامی کا خاتمہ ہوجائے گا اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اقتدار کی جنگ کے باعث سارا نقصان پختون قوم کو اٹھانا پڑرہاہے مرکزی اور صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے ان کے ذاتی دیرینہ مراسم ہیں لیکن پختون خوا سے مینڈیٹ نہ ملنے پر وہ پختونوں سے ناراض ہیں اوران کے ترجیحات میں پختون قوم اورخیبرپختون خوا کی ترقی کا ایجنڈا سرے سے شامل نہیں بلکہ یہاں تک کہ وہ اپنے صوبائی لیڈرشپ کے جائز مطالبات اورگلے شکوے نہیں کرپاتے انہوں نے کہاکہ پختون سادہ لوح ہیں پی ٹی آئی کو بھرپورمینڈیٹ دیالیکن عمران خان نے منہ بھی موڑدیا اور کپتان وزیراعظم بننے کے چکر میں پختون خوا کے عوام کو بھول چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی سلام آباد اورہی لاہور کی سیاست نہیں کرتی ہمار ا مقصد پختون قوم کی خدمت ہے اوراس مقصد کے لئے چترال سے ڈیر ہ اسماعیل خان تک پختونوں کو سرخ تلے جھنڈے اکھٹا کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ مسائل کاحل صرف اے این پی کے پاس ہے اور پختون قوم کو مسائل کے دلدل سے اے این پی ہی نکال سکتی ہے صوبائی صدر کی حیثیت سے گاوٴں گاوٴں اور گھر گھر جاکر پختونوں کو جرگوں کے ذریعے سرخ جھنڈے تلے اکٹھا کروں گا۔