ایران سے غیر موزوں معاہدہ نہیں کیا جانا چاہتے،سعودی وزیر خارجہ

منگل 24 مارچ 2015 20:54

ایران سے غیر موزوں معاہدہ نہیں کیا جانا چاہتے،سعودی وزیر خارجہ

ریاض ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے گزشتہ روز کہا کہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ایران سے غیر موزوں معاہدہ نہیں کیا جانا چاہتے۔سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ اسرائیل سے غیر موزوں معاہدہ کیا جانا چاہئے۔

ایران اور چھ عالمی طاقتیں ایران کی معیشت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بدلے میں اس ملک کو جوہری بم بنانے سے باز رکھنے کی عرض سے ایسا معاہدہ کرنے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں جس کیلئے کافی عرصے سے جدوجہد کی جارہی ہے۔تہران اس امر سے انکاری ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں ہے،وزیر موصوف نے تہران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ عربوں کے معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے اور علاقے میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایران اور سعودی عرب جو مشرق وسطی میں شیعہ اور منسلک عقیدوں کے حامل ممالک ہیں کے درمیان شام کی خانہ جنگی کے بارے میں مخالف فریقین کی حمایت کرنے کے بعد تعلقات کشیدہ ہیں۔تہران شام کے صدر بشارالاسد جبکہ ریاض ان کو اقتدار سے محروم کرنے کی کوشش کرنے والے سنی العقیدہ باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :