انتخابی ضوابط پر عملدرآمد کروانے کیلئے عوامی تحریک پنجاب کا الیکشن کمیشن کو خط،
وفاقی وزیر ریلوے نے کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی کی الیکشن کمیشن کارروائی کرے، خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں کارنر میٹنگ کی،خط کا متن
منگل 24 مارچ 2015 20:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب و لاہور کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں اپنے پسندیدہ امیدوار کی انتخابی کارنر میٹنگ منعقد کی اور اس سے خطاب کیا اورکھلم کھلا اس کی حمایت کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اسے ووٹ دینے کیلئے ترغیب دی،وفاقی وزیر اپنے اس عمل سے سرکاری مشینری اور اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہوئے لہٰذا ان کے خلاف کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کے سیکشن 86 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر پنجاب اور عوامی تحریک کی پنجاب ولاہور کی انتخابی کمیٹی کے رکن راجہ زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں سلطان چودھری،حافظ غلام فرید ،چودھری افضل گجر،الطاف رندھاوا نے شرکت کی۔اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط بھی لکھا گیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے والٹن جو کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع ہے میں 23 مارچ کو اپنے پسندیدہ امیدوار کا اعلان کیا اور اس کی کھلم کھلا انتخابی مہم چلائی اور مزید کارنرز میٹنگز منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے جانے والے خط میں کارنر میٹنگ کے دستاویزی ثبوت بھی لف کیے گئے ہیں جن میں کارنر میٹنگ کے حوالے سے قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بھی شامل ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یاددہانی کروائی گئی ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کے تحت وزیراعظم سمیت وزرائے اعلیٰ، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز، قومی و صوبائی اسمبلیز، وفاقی و صوبائی وزراء، وزیراعظم اور وزارئے اعلیٰ کے مشیران انتخابی علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے نہ ہی وہ کوئی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی پسندیدہ امیدوار کی انتخابی مہم میں معاونت کر سکتے ہیں تاہم وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مذکورہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ۔لہٰذا الیکشن کمیشن پاکستان اس کا نوٹس لے اور وفاقی وزیر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے اور اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ فیئر اینڈ فری الیکشن کے قانونی تقاضے پورے کرےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.