Live Updates

اسلام آباد: تسنیم نورانی تحریک انصاف کے نئے پارٹی الیکشن کمشنر تعینات کر دیے گئے۔

منگل 24 مارچ 2015 20:36

اسلام آباد: تسنیم نورانی تحریک انصاف کے نئے پارٹی الیکشن کمشنر تعینات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تسنیم نورانی کو پارٹی کا نیا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حامد خان کو پارٹی الیکشن کمشنر کے عہدے سے برطرف کر کے تسنیم نورانی کو ان کی جگہ پارٹی کا الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں قائم پارٹی الیکشن ٹریبونل بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے پارٹی انتخابات اب تسنیم نورانی کی سربراہی میں کرائے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات