لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر اتار لی گئی-

منگل 24 مارچ 2015 20:27

لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر اتار لی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کے باعث ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ پر اتار لی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 737 کو موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور شازیہ مری بھی سوار تھے۔

رکن قومی اسمبلی کی جانب سےمیڈیا کو بتایا گیا کہ لینڈنگ سے قبل جہاز 10 سے 15 منٹ تک جھٹکے کھاتا رہا ہے تاہم جہاز بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ تاہم دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث لاہور میں اتارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :