استحکام پاکستان کے لیے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤے کار لانا چاہیے،جماعت اسلامی پنجاب،

نوجوان اللہ کے دین کی سر بلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے، جمعیت نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق

منگل 24 مارچ 2015 19:40

ڈیرہ غازی خان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) استحکام پاکستان کے لیے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو برؤے کار لانا چاہیے نوجوان اللہ کے دین کی سر بلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے جمعیت نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے یہ بات جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے تعلیمی اداروں میں اسلامی سپریٹ پر مبنی تربیت کو فروغ دیا اور انشا اللہ ان نوجوانوں نے ہر محاذ پر اپنے کردار کے ذریعے ملک کو بہترین قیادت فراہم کی ہے جس سے سیاست کے میدان میں یہ لوگ درخشدہ ستاروں کے ماند موجود ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا گیا بھتہ خوری،بوری بند لاشوں نے کراچی کے امن کو تباہ کر دیا 259مزدورں کو زندہ جلانے والے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں واضع ثبوت ہونے کے باوجود مجرم ابھی دندناتے پھر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر اس بار بھی ایم کیوایم کے ساتھ سیاسی مصالحت کی گئی تو یہ بہت بڑا سانحہ ہو گا بلا تخصیص مجروموں کو سر عام پھانسی دی جائے اس تقریب سے جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان کے امیر حافظ خالد رؤف نے بھی خطاب کیا جبکہ صدارت چوہدری محمد طاہر نے کی اس موقع پر ناظم ڈویژن شیخ سعد فاروق،ناظم مقام مرزا عثمان خالد،ناظم غازی یونیورسٹی عمیر اقبال ،فرخ لیاقت،شیر علی نیازی،،حافظ طارق کے علاوہ کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی