آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات ایک اے ایس پی اور ایک انسپکٹر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 24 مارچ 2015 18:48

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات ایک اے ایس پی اور ایک انسپکٹر کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے علامیے کے مطابق اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہری پوربلال ظفر شیخ کو کوتبدیل کرکے قائمقام ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباداور انسپکٹر فضل داد خان کو قائمقام ڈی ایس پی چیف منسٹرسیکٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :