الخدمت فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں بھرپور کام کررہی ہے،عبدالشکور،

ایم سی ایچ سی تھر اور گلشن حدید سے ماں اور بچے کی صحت کیلئے جدید سہولتیں میسر آئیں گی‘ لوگوں تک صحت کی سہولتیں پہنچانا ہمارا مشن ہے،صدر الخدمت

منگل 24 مارچ 2015 18:43

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحت کے مسائل سے آگاہ ہے اسی لیے صحت کے میدان میں بھرپور کام کررہی ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سب آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔

اجلاس میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ اسسٹنٹ سیکرٹری اعجاز اللہ خان‘ سیکرٹری الخدمت کراچی انجینئر عبدالعزیز ،عبدالوہاب‘ الخدمت ویمن ونگ کی ذمہ داران طلعت ظہیر‘ نویدہ انیس اور منور اخلاص نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس اورملک کو درپیش صحت کے موجودہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے پراجیکٹس کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اس موقع پر اعجازاللہ خان نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر اسپتال MCHC تھر اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

عبدالشکور نے الخدمت کے تحت جاری تمام منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ کے منصوبوں کو منظم انداز میں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے‘ MCHC تھر اور گلشن حدید میں لوگوں کو ماں اور بچے کے لیے صحت کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے طول و عرض میں صحت کی سہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :