ڈاک کی ترسیل پرائیویٹ کمپنیوں کی بجائے محکمہ ڈاک کے ذریعے کرنے کی ہدایت

منگل 24 مارچ 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)محکمہ ڈاک کے ذمہ دار ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء کو بتایا کہ حکومت نے محکمہ ڈاک کے مالی معاملات کو دیکھتے ہوئے محکمہ ڈاک کی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ کم از کم سرکاری محکموں کی ڈاک کی ترسیل محکمہ ڈاک کے ذریعے ہونی چاہیئے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کی بجائے محکمہ ڈاک کی مالی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء کو بتایا کہ حکومت نے آئندہ نے مالی سال سے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ڈاک کی ترسیل کے تمام معاہدے منسوخ کرکے ان معاہدوں کو محکمہ ڈاک سے کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔