کارگل ہولڈنگ کمپنی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی خریداری کیلئے 250 ملین روپے نقد رقم کی پیشکش کردی

منگل 24 مارچ 2015 17:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) کارگل ہولڈنگ کمپنی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی خریداری کیلئے 250 ملین روپے نقد رقم کی پیشکش کردی ہے جس کی وجہ سے نجکاری کمیشن مجبور ہوگیا کہ وہ یا تو اس پیشکش کو قبول کرلے یا بہتر قیمت کی امید میں نیلامی کی دوبارہ درخواستیں طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کم قیمت پر رضا مند دکھائی نیں دیتی کیونکہ وزیر خزانہ نے چیئرمین نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ادارے کے لیے غیر مقبول قیمت وصول نہ کرے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرنے یہ ہدایت گزشتہ روز ایک اجلاس میں دی جس میں نجکاری عمل کا جائزہ لیا گیا نجکاری بورڈ کو یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ اگر پیشکش قبول نہیں کی جاتی تو مذکورہ کمپنی کو نجکاری فہرست سے نکالا جائے