ہمیں دوسروں کو نشانہ بنانے کی بجائے اپنے آپ کو درست کرنا ہوگا،سردار ایا ز صادق
منگل 24 مارچ 2015 17:42
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں کو نشانہ بنانے کی بجائے اپنے آپ کو درست کرنا ہوگا ، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس میں میڈیا اپنا کردار ادا کرئے ،پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے کیس کی پیروی کی جا رہی ہے، آئین سے باہر کوئی اقدام نہیں اٹھاؤں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن (پی آر اے ) کی نو منتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ، سپیکر کے مشیر کرامت حسین نیازی ، نیشنل پریس کلب کے صدر شہریار خان ، سیکرٹری جنرل طارق چوہدری سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن پارلیمنٹ کا حصہ ہے ، پی آر اے نے ہم مرحلے پر ہماری راہنمائی کی اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتر بنایا جائے ، انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پر قومی اسمبلی نے بیرون ملک پارلیمنٹس میں پاکستان نژاد اراکین پارلیمنٹ کی کانفرنس کی میزبانی کی ، وہ سب اراکین پارلیمنٹ پاکستان کیخلاف منگی پراپیگنڈا زائل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، اس میں ہمیں بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا خاص کر میڈیا کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
سپیکر نے کہاکہ ہمیں دوسروں کو نشانہ بنانے کی بجائے اپنے آپ کو درست کرنا ہوگا ، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس میں میڈیا اپنا کردار ادا کرئے جبکہ ہم اپنی اچھائیوں کو کم جگہ دیتے ہیں جبکہ برائیوں کو زیادہ اچھالا جا تا ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج بہتر کرنے کیلئے پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کی ایسو سی ایشن قائم کرنا چاہتے ہیں ، سپیکر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا اور ملک کی خدمت ہو گی ، انہوں نے کہاکہ بطور سپیکر انہوں نے کہ اراکین پارلیمنٹ کی استعداد کار بڑھانے کیساتھ ساتھ کوشش کی کہ سیکرٹریٹ کے امور میں بھی بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہددران کو مبارکباد دی اور کہاکہ صحافیوں کیلئے انکے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا اور پارلیمنٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، وہ پی آر اے کے نو منتخب عہداداران کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پی آر اے پارلیمانی روایات کی مضبوطی اور سیکرٹریٹ کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرئے گی ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.