آئیسکو ملازمین کا قتل، پولیس و دیگر ادارے تفیش کرنے میں مصروف

منگل 24 مارچ 2015 17:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) آئیسکو ملازمین کا قتل، پولیس و دیگر ادارے تفیش کرنے میں مصروف ،مقتولین کی جانب سے ایک سال قبل قاتل ڈیرے سے متعلق بجلی چوری کی رپورٹ دے دی گئی تھی مگر کرپٹ مافیانے ایکشن کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر دیں تھیں۔ ا یک سال پرانی انکوائری نے حقائق سے پردہ چاک کر دیاہے۔ مقتولین نے ایک سال قبل سوہان میں اس بجلی چوری کی رپورٹ شعبہ سروئیلنس میں دی کہ مذکورہ ڈیرے پر 15ہزار یونٹ پینڈنگ چلے آرہے ہیں ،ملی بھگت سے ایل ٹی پول کے بجائے غیر قانونی میٹر پی وی سی کیبل سی ڈی اے ٹیوب ویل پر لگے ایک بند (خراب) میٹر سے ڈائریکٹ کنکشن پھر ملی بھگت سے تقریباََ800میٹر کے فاصلے پر واقع پول سے کنکشن لگا کر چوری جاری ہے جس سے آئیسکو میں تعینات حساس ادارے افسران بھی واقف تھے مگر بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

سوہان میں خراب میٹر سے بجلی کی فراہمی کے بارے انکوائر ی جاری ہے اور ذرائع کے مطابق کہ بجلی چور مافیا ایک بار پھر اپنے آپ کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔سوہان فیڈر کے انچارج کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ بجلی چور مافیا اور مقتولین کے قاتل جلد پکڑکر انہیں کٹہرے میں لایا جائیگا۔دوسری جانب انرجی سیور کی تقیسم میں مبینہ کرپشن کے خلاف بھی انکوائریاں جاری ہیں جس سے بہت سے افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :