پنجاب میں مارچ کے مہینے میں بھی گیس کی طلب و رسد میں بہتری نہ آسکی،ا سی این جی اسٹینشز کو گیس کی فراہمی اپریل میں ملنے کا امکان

منگل 24 مارچ 2015 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) سوئی ناردرن گیس سسٹم میں مارچ کے مہینے میں بھی گیس کی طلب و رسد میں بہتری نہ آسکی،جسکے باعث ا سی این جی اسٹینشز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ 5 ماہ سے زائد عرصہ تک پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 15 مارچ کے بعد بحال ہو جائے گی لیکن سسٹم میں شارٹ فال کم نہ ہوسکا سوئی گیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اب اپریل کے پہلے ہفتے میں صورتحال مکا جائزہ ،لیکر سی این جی کو گیس بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری طرف پنجاب کی صنعت کو بڑی مشکل سے 5 ماہ بعد ہفتے میں دو روز کے لئے گیس ملنا شروع ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :