اسلام آباد: ایم کیو ایم ایک سیاسی حقیقت ہے، اسے قائم رہنا چاہیے، وزیر داخلہ۔

منگل 24 مارچ 2015 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) ‬‎ وزیر داخلہ جناب چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موونٹ ایک سیاسی حقیقت ہے جسے قائم رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

متحدہ کے ووٹر محب وطن پاکستانی ہیں، ان کی حب الوطنی پر کسی کی جانب سے کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی۔ کراچی کو فوج کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ خود متحدہ کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہے لہذا متحدہ کو بھی اس کی حمایت کرنی چاہیے۔