Live Updates

تحریک انصاف کے مطالبات مان لئے گئے ہیں ، اسمبلی میں آکر اپنا کردار ادا کرے

مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری کا بیان

منگل 24 مارچ 2015 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات مان لئے گئے ہیں اس لئے وہ اسمبلی میں آکر اپنا کردار ادا کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن مکالمہ بازی پر یقین رکھتی ہے اور تمام مسائل بات چیت سے ہی حل کرنا چاہتی ہے مگر عمران خان ضدی ہیں ۔

وہ مفاہمتی عمل متاثر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیانات غیر ذمہ دار نہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ۔تحریک انصاف کیسی سیاسی جماعت ہے جو پارلیمنٹ سے باہر رہ کر سیاست کررہی ہے ۔دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں انتخاب میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں کردار اداکرتی ہیں اور یہ ہی جمہوریت ہے ۔سیاست کا مقصد ہی پارلیمنٹ میں جاکر اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان پارلیمنٹ میں جانے سے گھبراتے ہیں۔وہ پارلیمنٹ نہیں سڑکوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان کی جماعت کے لوگ ان کے خلاف ہوچکے ہیں۔وہ عمران خان کی پالیسی سے سخت اختلاف کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات